بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز، سعودی عرب نے پروازوں پر پابندی لگا دی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on September 23, 2020

ریاض:بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی۔سعودی عرب نے بھارت کیلئے پروازیں بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا، سعودی حکام کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پا سکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داوُپر نہیں لگا سکتے۔سعودی حکومت نے بھارت کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے کی وجہ سے سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب میڈیا چلا اٹھا ہے، اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد56 لاکھ 50 ہزار 540 تک پہنچ چکی ہے۔