جمائما نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کورونا سے مدد مانگ لی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on September 23, 2020

لندن:وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کورونا سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی لہر نے ڈیرے ڈالے ہیں، جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے فوج سے مدد مانگ لی ہے اور ماسک نہ پہننے کی سزا دو سو پاؤنڈز رکھی ہے۔

 

دوسری طرف اپنی حکومت کے خلاف بےباک اظہار خیال کرنے والی جمائما نے اپنے ٹویٹ میں ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔