حکومت پنجاب کا صوبے میں 5 نئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ


Mian Fayyaz Ahmed Posted on March 11, 2019

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں 5 نئے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی ہونگے، وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق نئے ہسپتال میانوالی، اٹک، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بنائے جائیں گے، ان ہسپتالوں کی گنجائش 200 بیڈز پر مشتمل ہو گی اور ان کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی تعمیر کیے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان نئے ہسپتالوں کو 2 سے 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تا کہ ان علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات جلد میسر آ سکیں۔