وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرنیوالے اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 29, 2020

لاہور: متعدد ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرنے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کا ایک اور ستارہ ڈوب گیا، مختلف ٹیلی ویژن شو میں وزیراعظم عمران کا کردار ادا کرنے والے اداکار فرخ شاہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔بیٹے نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال لیکر گئے تاہم وہ راستے میں جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔اداکار فرخ شاہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے جبکہ دو روز قبل انہوں نے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شرکت کی تھی۔