چاند نظر نہ آیا، 12 ربیع الاوّل 30 اکتوبر کو ہو گی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on October 17, 2020

لاہور:ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا،یکم ربیع الاوّل 1442ء پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30، اکتوبر 2020 کو ہوگی ۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کےدفترمیٹ کمپلیکس کراچی میں ہوا۔ فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ بعض مقامات پرمطلع صاف تھا،بعض جگہ ابرآلود اور بعض جگہ گرد آلودتھا ،تاہم کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی گئی ۔۔ جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ربیع الاوّل 1442 پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30 اکتوبر 2020کو ہوگی۔