کچھ لوگ مجھ پر جادو کرا رہے ہیں، اداکارہ میرا نے نیا بم پھوڑ دیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on September 20, 2020

لاہور:اداکارہ میرا نے سٹیج ڈرامے کے دوران فائرنگ کے واقعہ کے بعد خوفزدہ ہو کر گھر سے نکلنا بند کردیا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ مجھے پر جادو کرا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں سٹیج اداکارہ نہیں، اگر کسی نے میرا نام استعمال کیا تو قانونی کارروائی کروں گی۔ میرا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیر ومرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرا رہے ہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے ملتان اور فیصل آباد میں سٹیج پر ایک دن کیلئے سولو پرفارمنس دی تھی۔ ویسے میں سٹیج اداکارہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں مادھوری ڈکشت اور سروج خان کی شاگرد ہوں جبکہ علی ظفر اور عاطف اسلم کی طرح پرفارمنس دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپنی فلم ‘’لانگ ڈسٹنس’’ کیلئے آسان قرضہ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی اور خواہش کا اظہار کیا کہ اس فلم کے گانے راحت فتح علی خان گائیں۔